درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار

درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار

وزیرآباد(نامہ نگار)درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کے عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سیمینار کا انعقاد۔۔۔

نجی بینکوں کے افسر ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین ،کٹلری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ، چھوٹی صنعتوں کے فروغ اور ترقی کیلئے تجاویز و آرا پر تبادلہ خیال کیا گیا سیمینار میں چیئر مین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن مہر شکیل اعظم مہمان خصوصی تھے ۔ اجلاس میں سید اسد عباس زیدی ، اخلاق بٹ ، قاضی غلام رضا ، بلال ارشد ، عامر نصیر اور انسب اعجاز نے شرکت کی مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائز ( ایم ایس ایم ایز) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان نے سیمینار منعقد کیا ۔ ایم ایس ایم ای مالیات شمولیتی نمو کا محرک\" کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمور روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار بارے آگاہ کرنا تھا ۔ سیمینار میں چیئر مین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کمپنیوں نے اپنے آپ کو ٹیکس رجسٹر نہیں کرایا اور ان کی کاغذی کارروائی بھی مکمل نہیں ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے لئے آسان صاف قرضہ سکیمیں لانچ ہونے پر سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ان تمام اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں