سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، منڈیوں میں رش کم

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، منڈیوں میں رش کم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزی منڈیوں میں رش کم ہوگیا ،دکاندار اور آڑھتی خریداروں کی راہ تکنے لگے ۔۔۔

مہنگائی کی لہر کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے روزمرہ کے استعمال میں آنے والی سبزیاں ،لہسن ، ادرک اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے ۔ جس کی وجہ سے سبزی منڈیوں کا رش کم ہوچکا ہے ، آڑھتی اور دکاندار گاہکوں کی راہ تک رہے ہیں، سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ جب بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے کاروبار ماند پڑ جاتے ہیں ،چھوٹے دکاندار مہنگی سبزیاں خریدنے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے منڈی میں موجود سبزیاں خراب ہونے کا اندیشہ بھی پید اہو جاتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے اگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو قابومیں رکھا جائے تو عوام کے ساتھ دکاندار اور آڑھتیوں کی مشکلات بھی کم ہوسکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں