قلعہ دیدارسنگھ:زمیندار نے محنت کش کی بیوی اغوا کر لی

قلعہ دیدارسنگھ:زمیندار نے محنت کش کی بیوی اغوا کر لی

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)شراب پینے سے منع کرنا محنت کش کا جرم بن گیا،زمیندار نے محنت کش کی بیوی اغوا کر لی۔۔۔

علاقہ معززین کا بااثر زمیندار کیخلاف احتجاج،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اہل خانہ وعلاقہ معززین کی انصاف کی اپیل،تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ کوٹ پیرو شاہ کے محنت کش محمد عرفان نے بتایا علاقہ کا بااثر زمیندارمحمد اکبرنشے کا عادی ہے اورہر وقت نشہ میں رہتا ہے اور گزشتہ روز وہ شراب پی کر ہمارے دروازے کے آگے گالی گلوچ کر رہا تھا جسکو ہم نے منع کیا تو اگلے دن وہ اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکرہمارے گھر آگیا جب ہم موقع پر پہنچے تومحمد اکبر،بشرا بی بی ہمراہ3 کس نامعلوم میری بیوی مسرت بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے فرار ہو گئے ،محنت کش نے اپنے اہل خانہ اور علاقعہ معززین کے ہمراہ بااثر زمیندار کیخلاف دوران احتجاج بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک میری بیوی بازیاب نہیں ہو سکی اور الٹا وہ علاقہ میں مسلح ہو کر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہماری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’آئی جی پنجاب سمیت تمام اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میری کو بااثر زمیندار سے بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہمیں جان کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں