دہشتگردوں کیخلاف عزم استحکام آپریشن خوش آ ئند :ضیا اللہ بخاری

دہشتگردوں کیخلاف عزم استحکام آپریشن خوش آ ئند :ضیا اللہ بخاری

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری نے پریس کلب میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف عزم استحکام آپریشن نیک شگون ہے ،متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ،ہم پولیس،فوج اور سکیورٹی اداروں کے شہدا اور انکی فیملیز کے ساتھ ہیں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزم استحکام آپریشن ملک میں امن کے قیام تک جاری رکھا جائے ،فاٹا اور خیبرکے پی کے اور بعض علاقوں میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کے واقعات میں ایک بار پھر شدت آئی ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں، سکیورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ پارلیمنٹ میں اس ضمن میں ان کیمرہ سیشن پہلے بھی ہو چکے ہیں، اب بھی بلانے میں کوئی قباحت نہیں، پارلیمنٹ کی تائید سے اسے مزید موثر بنایا جا سکتا ہے ، فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں