حافظ آ باد :بین المسالک امن کھیل میلہ اختتام پذیر

حافظ آ باد :بین المسالک امن کھیل میلہ اختتام پذیر

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدبین المسالک امن کھیل میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

اختتامی روز حنیف محمد کرکٹ سٹیڈم میں رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبعلم کھلاڑیوں اور مقامی علما کرام میں شیلڈ ز تقسیم کیں،اس موقع پر گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ،اے سی پنڈی بھٹیاں محمد اشفاق احمد ،جنرل اسسٹنٹ ریونیو صغیر احمد باجوہ ، تحصیل سپورٹس آفیسر فائزہ کنول،پی ٹی ساجد محمود سمیت مقامی علمائے کرام سید وسیم الحسن نقوی ، حاجی ز وار لیاقت علی کھنو، مولانا غلام مصطفی سلطانی سمیت امن کمیٹی کے اراکین اور شائقین کی بڑی تعداد موجو دتھی ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کاکہنا تھا کہ بین المسالک امن کھیل میں دینی مدارس کے طلبا کو صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے ،مدارس کے کھلاڑیوں نے جوش و جذبہ سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔بین المسالک امن کھیل میلہ میں کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور ایتھلیٹس کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جیتنے والی ٹیموں نے خوب جشن منایا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں