وزیرآباد :بجلی کے ہوشربا بلز ،لو ڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی

وزیرآباد :بجلی کے ہوشربا بلز ،لو ڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی

وزیرآباد (نامہ نگار)مہنگی بجلی ہوشربا بلز اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر جماعت اسلامی وزیرآباد کا گیپکو گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ، ریلی نکالی گئی اور احتجاجی دھرنا دے دیا ، رہنمائوں نے کہا کہ شدید گرمی میں شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ۔۔۔

 الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں اور 300 یونٹ مفت بجلی دیں عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ،بجلی سستی کی جائے وگرنہ ہر صورت احتجاج جاری رکھیں گے ۔وزیرآباد جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کی آنکھ مچولی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ظالمانہ ٹیرف کے ذریعہ عوامی استحصال، ہوشربا بجلی کے بلز کے خلاف مظاہرین نے ریلی نکالی اور گیپکو آفس وزیرآباد کا گھیراؤ کر لیا ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اور درجن سے زائد ناجائز ٹیکسز سے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے ، احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر نے کہا کہ ظالم حکمران اور افسر عوام کے ساتھ ظلم بند کریں اور الیکشن میں کیے مفت بجلی کی فراہمی کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں۔ ضلعی صدر کسان یونین محمد نذر چیمہ نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کو جہنم میں جھونکنے والے موت کو بھی یاد رکھیں عوام کی بد دعائیں انکی نسلوں کو بگاڑ دیں گی مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی اور ریلی کی صورت میں گیپکو گرڈ سٹیشن پہنچے ،بعد ازاں مظاہرین نے گرڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں