لالہ موسیٰ:واٹر سپلائی فیس میں 400 فیصد اضافہ

لالہ موسیٰ:واٹر سپلائی  فیس میں 400 فیصد  اضافہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ نے واٹرسپلائی فیس میں 4 گنااضافہ کردیا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے ذمہ داران نے لالہ موسیٰ شہرمیں واٹرسپلائی کی سالانہ فیس میں یکمشت 400فیصد اضافہ کردیاہے ۔۔۔

اس سے پہلے سالانہ فیس1200روپے تھی جسے اب اچانک 4800روپے کردیاگیاہے ،لالہ موسیٰ کے شہریوں میں واٹرسپلائی فیس میں اتنے بڑے اضافے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ واٹرسپلائی کے پائپوں کو نصف صدی کاعرصہ گزرچکاہے ،کئی جگہ پرواٹرسپلائی کے پائپ پھٹ چکے ہیں اور نالیوں کا گنداپانی واٹرسپلائی کے پائپوں میں داخل ہوکر عوام تک جارہاہے اور ان علاقوں میں واٹرسپلائی کا پانی پینا تو دورکی بات اس سے کپڑے بھی نہیں دھوئے جاسکتے ،عوامی وسماجی حلقوں نے واٹرسپلائی کی فیس واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں