سٹی ریلوے سٹیشن کیساتھ غیر قانونی ٹھیلے،کوڑے کے ڈھیر،انتظامیہ خاموش

سٹی  ریلوے  سٹیشن  کیساتھ  غیر قانونی  ٹھیلے،کوڑے  کے   ڈھیر،انتظامیہ خاموش

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) اندرون شہرسٹی ریلوے سٹیشن کے ساتھ گزرنے والی ریلوے لائن کے ساتھ کوڑے پھینکنے سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ گنے کے پھوک پھینکی جانے لگی،بعد میں انہیں آگ لگا کر تلف کر دیا جاتا ہے ۔

سٹی ریلوے سٹیشن کے ساتھ واقعہ ریلوے کی جگہ پر پھل فروش اور گنے کا رس فروخت کرنے والوں نے غیر قانونی طور پر ٹھیلے سجا رکھے ہیں جو کہ گلے سڑے پھل ،کوڑا اور گنے کی پھوک سٹی ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم سے گزرنے والی ریلوے پٹڑی کے ساتھ پھینک دیتے ہیں ۔اس کوڑا کرکٹ کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے بجائے آگ لگا دی جاتی ہے ۔اسی طرح ڈیوڑھا پھاٹک کے قریب سے گزرنے والی پٹڑی کے ساتھ کوڑے پھینکنے سے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔جب ٹرین گزرتی ہے اس کی پریشر سے گندگی ہوا میں اڑتی ہے ۔ ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ کی بنیاد پر پیسے دیتے ہیں ۔جبکہ ریلوے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کارروائی بھی نہیں کی جاتی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو سخت ایکشن لیناچاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں