تتلے عالی:گیپکو ٹیم کو یر غمال بناکر تشدد

تتلے عالی:گیپکو ٹیم کو یر غمال بناکر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار)گیپکو ٹیم کو یر غمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا نے پر 3بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ارتالی ورکاں میں بجلی چوری پکڑی جانے پر شیر زمان عرف شیرو، علی حیدر،سیف اﷲ عرف مانی ٹیم کو یرغمال بناکر حویلی میں بند کر دیا اورتشدد کرتے رہے ،ملازمین کی موٹر سائیکل ،موبائل فون چھین لئے اور ویڈیو بناتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں