2 منشیات فروشوں کو 10 ،10 سال قید ،2لاکھ جرمانہ

2 منشیات فروشوں کو 10 ،10 سال قید ،2لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )منشیات فروشی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ،ایڈیشنل سیشن جج شازیہ چیمہ نے 2منشیات فروشوں کو قید و جرمانے کی سزا سنادی ۔

 ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ صدر گوجرانوالہ اور تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں منشیات فروشی کرنے کے مقدمات زیر سماعت تھے ۔ فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر محمد ندیم اختر باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ فاضل جج شازیہ چیمہ نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم بلال کو 10 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ۔ بلال سے پولیس نے 4 جنوری 2024 کو 1 کلو 560 گرام چرس اور 12 سو روپے رقم وٹک برآمد کئے تھے ۔ عدالت نے تھانہ صدر گوجرانوالہ کے علاقہ سہنسرہ گورائیہ میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں مجرم شاہد عمران کو 10 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ دونوں مجرموں کو مزید 6/6 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔ پولیس نے شاہد عمران سے 15 نومبر 2023 کو 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں