بلدیاتی اداروں ، یونین کونسلوں کے بجٹ کے آڈٹ کا فیصلہ

بلدیاتی اداروں ، یونین کونسلوں کے بجٹ کے آڈٹ کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ ڈویژن کے 35 بلدیاتی اداروں اور667 یونین کونسلوں کے سالانہ22 ارب 76کروڑ روپے سے زائد کے بجٹ کے آڈٹ کرنے کا فیصلہ۔۔۔

 گزشتہ دو سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ ہونے والے فنڈز کی بھی چھان بین کی جائے گی پنجاب حکومت نے ڈویژنل ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ سے ترقیاتی منصوبوں ،واجبات کی ادائیگی ،دیگر اخراجات کے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا، بلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی سیوریج سسٹم ،گلیوں نالیوں کی تعمیرو مرمت کی سکیموں کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی،ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں35 بلدیاتی ادارے موجود ہیں جن میں تین اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اورگجرات میں میونسپل کارپوریشنز ،چھ اضلاع میں ضلع کونسلز اور 26 میونسپل کمیٹیوں اور 667یونین کونسلوں میں سابق حکومت اور نگران حکومت کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں اربوں روپے خرچ کئے گئے تھے اس کے علاوہ افسر ،ملازمین کے واجبات کی ادائیگی ،تعمیرو مرمت اور دیگر اخراجات شامل ہیں موجودہ حکومت نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے سلسلہ میں حلقہ بندیوں کیلئے کام کررہی ہے جس کے باعث بلدیاتی اداروں کا آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ تیار کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں