پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی :عارف چودھری

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے بھر پور  کردار ادا کر رہی :عارف چودھری

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما حاجی محمد عارف چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔۔۔

 جو غریب عوام کے حقوق کی خاطر ایوانوں کے اندر اور باہر بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کے فروغ کی جدوجہدجاری رہے گی اور عوام کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں ملکی استحکام و عوامی خوشحالی اور جمہوریت کا درس دیا ہے جسے مشعل راہ بنا کر ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں