سانحہ داتا دربار میں ملوث عناصر کو سزا نہ ملنا لمحہ فکریہ :پیر دائود رضوی

سانحہ داتا دربار میں ملوث عناصر کو  سزا نہ ملنا لمحہ فکریہ :پیر دائود رضوی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالاسلام میں شہدائے داتا دربار کی یاد میں منعقدہ۔۔۔

 دعائیہ تقریب میں اظہار خیال  کرتے ہوئے مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے کہا کہ 14 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سانحہ داتا دربار میں ملوث شرپسند عناصر کو سزا نہ ملنا ارباب اقتدار کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2010 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب ملک اور اسلام دشمن عناصر نے خودکش حملہ کرکے تلاوت قران پاک،نوافل ادا کرتے اور درود و سلام پڑھنے میں میں مصروف درجنوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں