پیر محمد واصف بڈیانویؒ کا عرس جمعہ کو بڈیانہ میں ہوگا

 پیر محمد واصف بڈیانویؒ کا  عرس جمعہ کو بڈیانہ میں ہوگا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجابی ادب کے مشہور شاعر الحاج پیر محمد واصف بڈیانویؒ کا 21واں سالانہ عرس بروز جمعتہ المبارک زیرصدارت۔۔۔

 سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی ،زیرسرپرستی صاحبزادہ محمد صائم واصف بمقام واصفی آستانہ بڈیانہ شریف منعقد ہوگا ،جس میں خلیفہ مجاز گھمکول شریف پیر مظہر حسین نقشبندی ،زیب سجادہ آستانہ عالیہ حنفیہ قادریہ بھیکوشور پیر بابا محمد ندیم قادری نقشبندی ،ضلعی وائس چیئرمین ڈسڑکٹ امن کمیٹی سیالکوٹ قاری محمد اصغر چیمہ ،صاحبزادہ محمد اعظم صابر بھوپالوالہ و دیگر مہمانان خصوصی ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں