کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں6افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں  میں6افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) ڈکیتی کی وارداتوں میں6افراد کو لوٹ لیا گیا۔ نواحی گاؤں ہرپوکی کا طیب موٹر سائیکل پر مجوچک سے واپس آرہا تھا کہ گاؤں کے قریب نہر اپرچناب کے پُل پر ناکہ لگائے دو ڈاکو 15ہزارروپے۔۔۔

موبائل فون اور کاغذات چھین کر لے گئے ۔جی ٹی روڈ سادھوکی کے  قریب دو ڈاکو گوجرانوالہ کے محمدبابر سے اڑھائی لاکھ روپے ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔منڈیالہ روڈ کے عمران اور اعجاز احمد سے شیش محل روڈ کے قریب تین ڈاکو موٹر سائیکل،ایک لاکھ40ہزارروپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے ۔گوجرانوالہ کے ٹرک ڈرائیور جہانزیب سے جی ٹی روڈ گرڈ سٹیشن کے قریب کار سوار ڈاکو ایک لاکھ72ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ بشارت ٹاؤن کے تیمور محمود سے خان پیارا روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں