ڈسکہ10:گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کاروبار بند

ڈسکہ10:گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،کاروبار بند

ڈسکہ (نامہ نگار )شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ڈسکہ کے رہائشی بلبلا اٹھے ،کاروبار بند،علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔۔۔

 ڈسکہ شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ٹرانسفارمروں کے بار بار خراب ہونے سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے بلکہ بجلی کی ٹرپنگ سے الیکٹرا نکس سامان بھی جل رہا ہے ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویل بند ہونے سے دھان کی فصل کو آبپاشی بھی متاثر ہورہی ہے ۔بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں،بجلی اور گیس بلو ں میں من مانی قیمتوں میں اضا فے کے باجود شدیدلو ڈ شیڈ نگ عوام سے زیادتی ہے ،بجلی گیس قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے اور لو ڈ شیڈنگ کاسپر یم کورٹ نو ٹس لے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے اور لو ڈ شیڈنگ نے عوام کے چہروں سے رونق چھین لی ہے ، مہنگا ئی او ربے روز گاری کے ستا ئے عوام پر آ ئے روز بجلی قیمتو ں میں اضا فہ بم بن کر گر تا ہے عوام کیلئے دووقت کی رو ٹی پورا کرنا مشکل ہو چکا ہے اورحکمران سب اچھا کے را گ آلا پ رہے ہیں جو قا بل مذ مت ہے ۔ سپر یم کور ٹ عوامی مشکلا ت کا فوری نو ٹس لے کر ملک میں بجلی گیس پٹر ول سستا کرانے میں اپنا کردارادا کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں