کامونکے :مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر چوری

کامونکے :مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر چوری

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات نواحی گاؤں گھنیا کے زاہد عمران کی دُکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ایک لاکھ نوے ہزارروپے اور سگریٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔

ٹبہ محمد نگر کے محسن علی کی پاور لومز فیکٹری سے نامعلوم چوردو عدد سولر پینل چوری کرکے لے گئے ۔حافظ آباد کے عامر محمود کی موٹر سائیکل محلہ رسولنگر عزیزوں کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا محمد اختر مسجد کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے نماز پڑھنے چلا گیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کے محمد عمر کے زیر تعمیر مکان سے موبائل فون چور ی ہوگیا۔ ایمن آباد کے گورنمنٹ ایلیمینٹری گرلز سکول سے نامعلوم چور صوفہ سیٹ اور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں