ایک سال میں گیس چوری ، بندش ، سروس لائن میں پانی کی 70 ہزار شکایت

ایک سال میں گیس چوری ، بندش ، سروس لائن میں پانی کی 70 ہزار شکایت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مالی سال 2023-24میں گیس چوری ،لیکیج،گیس بندش ،سروس لائن میں پانی آنے سمیت70 ہزارشکایات کا ازالہ کیا،کسٹمر سروس سنٹر پر درج کی جانیوالی شکایات کو 100فیصد حل کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے کسٹمر سنٹر پر یکم جولائی 2023سے 30جون 2024 میں مختلف نوعیت کی 70ہزار 215شکایات درج ہوئیں جن میں سے تمام شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں میٹر سے گیس لیکج کی 7 ہزاردرخواستیں،ریگولیٹر سے گیس لیکج کی5ہزار ،گیس بندش 13 ہزار،کم پریشر کی 2500،میٹر ڈیمیج اور رکنے کی 8 ہزار، گیس بندش کی ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا گیا۔سٹیکی اور پرانے 6 ہزارمیٹر ز بھی تبدیل کیے گئے اور مین گیس لائن سے پانی آنے کی8ہزار شکایات دور کی گئیں۔زیر زمین گیس لائن لیکیج کی1500شکایات کودرست کیا گیا ۔گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے ریکور کئے گئے ۔انچارج کسٹمر سروس سنٹر سینئر انجینئر عاصم سرور میر کا کہنا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کوتاہی نہیں کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں