بارش سے نشیبی علاقے زیرآب ، انڈر پاس بھر گئے

بارش سے نشیبی علاقے زیرآب ، انڈر پاس بھر گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ، گزشتہ روز برسنے میں والی 76 ملی میٹر بارش نے شہر اور آس پاس کے علاقوں میں جل تھل ایک کردیا۔۔۔

 پیر کی صبح 4 بجے برسنے والی بارش کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا، بارش سے مین جی ٹی روڈ سمیت شہر کے نشیبی علاقے اور انڈر پاسز زیر آب آگئے ، گلیوں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش کے دوران بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ، متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے غائب رہی،محکمہ موسمیات نے ریجن میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ موسلادھار بارش سے حیدری انڈر پاس اور پیپلز کالونی انڈر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شہر کے تمام پارک اور اندرون شہر کے کئی گلی محلے بھی زیر آب آگئے ، شہری گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ، بارش تھمنے کے کئی گھنٹوں بعد بھی حیدری انڈر پاس اور مین روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں