ڈسکہ میں پتنگ بازی عام، پولیس نے چپ ساد ھ لی

ڈسکہ میں پتنگ بازی عام، پولیس نے چپ ساد ھ لی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر، والدین نے دوڑ پھرنے کے ڈر سے بچوں کاگھروں سے باہر نکلنابندکردیا، گزشتہ چند دنوں سے تھانہ سٹی ڈسکہ کی حدود میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ہے۔۔

 سکولوں کے طالبعلم اوربچے جنہیں سکولوں سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوئی ہیں وہ پورا دن اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر خوب پتنگ بازی کرتے نظر آتے ہیں ان کی کٹی ہوئی پتنگیں سڑکوں اور گلیوں میں گرتی ہیں اور متعدد بار موٹرسائیکل سوار ان پتنگوں کی دوڑ پھرنے کی وجہ سے زخمی ہوچکے ہیں دوسر ی طرف پتنگ کی دوڑ پھرنے کے خوف سے والدین نے اپنے بچوں کوگھروں سے باہرنکالنا بندکردیا ہے اور وہ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیتے ، والدین کاکہنا ہے کہ تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام نظرآرہی ہے ،اس وجہ سے ہم خود ہی احتیاط کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیتے ،پولیس نے پتنگ بازوں کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں وہ ان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے سب اچھاکی رپورٹ بھیجنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں