حکومت فلسطینیوں تک غذا اور طبی امداد پہنچانے کا اہتمام کرے :پیر ظہیر الحسن

حکومت فلسطینیوں تک غذا اور طبی امداد  پہنچانے کا اہتمام کرے :پیر ظہیر الحسن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی ،انسانی قتل عام کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریکِ لبیک پاکستان 13 جولائی دن 11 بجے لبیک یا اقصیٰ مارچ کرنے جارہی ہے۔۔

 جو لیاقت باغ راولپنڈی سے شروع ہو گا تحریکِ لبیک پاکستان مرکز سے جاری بیان میں مرکزی نائب امیر تحریکِ لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف ہم میدانِ عمل میں نکل رہے ہیں، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو اس مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ، حکومت پاکستان مظلوم فلسطینی عوام تک غذائی اور طبی امداد فی الفور پہنچانے کا اہتمام کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں