سیالکوٹ:سابق لڑائی ،نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق لڑائی کے عناد پر نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ تھانہ سبز پیر کے علاقہ شہرگ میں محمد یوسف کا بھتیجا فہد ملک کام پر جارہا تھا ۔
کہ سابق لڑائی کے عناد پر فیضان اور ماجد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ، زخمی کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دریں اثنا تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ کمہاراں میں گھر یلو تنازع پر خاوند کے بھائی صفدر علی نے اپنی بھابھی آمنہ زاہد کو ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔