راہوالی:ڈکیتی کی 2 وار داتیں شہری رقم ، قیمتی اشیا سے محروم

راہوالی:ڈکیتی کی 2 وار داتیں شہری رقم ، قیمتی اشیا سے محروم

راہوالی (نامہ نگار)دو ڈاکو ڈکیتی کی دو وارداتوں میں 2شہریوں سے ایک لاکھ 55ہزار روپے ، قیمتی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 گلاب پورہ کا غفور احمد دن 12بجے بینک سے 1لاکھ 25ہزار روپے نکلوا کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ نوشہرہ ورکاں کا محمد افضل فضل سنٹر راہوالی میں ملازمت کرتا ہے چھٹی کے وقت دو بجے گھر جارہا تھا کہ منڈیالہ وڑائچ موڑ ک قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر 25ہزار 5سو روپے اے ٹی ایم کارڈ، 45ہزار روپے موبائل فون لوٹ لیے اور فرار ہوگئے ، تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں