ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس کیلئے کھودے گڑھے وبال جان

ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس کیلئے کھودے گڑھے وبال جان

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)ڈسکہ میں محکمہ ہائی وے کی طرف سے مین جی ٹی روڈپر لائٹوں کے پول لگانے کیلئے کھودے گئے کھڈوں کی مٹی حادثات کا باعث بننے لگی، متعدد موٹرسائیکل سوار اور کار سوار زخمی ہوگئے ۔۔۔

محکمہ ہائی وے کی طرف سے ڈسکہ میں مین جی ٹی روڈ پر لائٹیں لگانے کیلئے پول کیلئے گہرے کھڈے مارے جارہے ہیں، مزدور کھڈے مارنے کے بعد مٹی کے ڈھیر بھی سڑک کے کناروں پر لگادیتے ہیں جس کی وجہ سے رات کے وقت یہ مٹی کے ڈھیر نظر نہیں آتے اور متعدد موٹرسائیکل سوار اور کار سوار مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے حادثات کا شکارہوچکے ہیں اور زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ، آندھی اور ہوا کے باعث بھی یہ مٹی اڑ کر شہریو ں کی آنکھوں میں پڑتی ہے اور کچھ دکھائی نہ دینے کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار سڑک کے درمیان گر کر زخمی ہورہے ہیں، یہ مٹی کے ڈھیر اور کھڈے کئی ہفتوں سے نکالے گئے ہیں اور ان کی اطراف لگی ہوئی مٹی کے ڈھیروں کوبھی نہیں اٹھایاجارہا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں