3 افراد کی غیر قانونی حراست، 3 پولیس افسروں پر مقدمہ

3 افراد کی غیر قانونی حراست، 3 پولیس افسروں پر مقدمہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)باپ بیٹے سمیت تین افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کیخلاف اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے 17جولائی کو کوہلو والہ کے رہائشی عبدالمجید، سفیان مجید اور ارشد کو مبینہ طور پر چوری کے کیس میں پکڑنے کے بعد انہیں چوکی جنڈیالہ باغوالہ میں بغیرگرفتاری کے اپنی غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا ،اس حوالے سے ریحان مجید نے ایڈیشنل سیشن جج کو تحریری درخواست دیکر آگاہ کیا ، جس پر عدالت کے حکم سے تینوں افراد کو بازیاب کروایا گیا ، بعدازاں فاضل عدالت کے حکم پر ایس ایچ او قیصر عباس شاہ، سب انسپکٹر قمر شہزاد اور اے ایس آئی رضوان ورک کیخلاف انکے اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ایف آئی آر میں حبس بے جا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی دفعات شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں