کامونکے :فوڈ پوائزننگ سے ہلاک بھائی بہن کی قبرکشائی

کامونکے :فوڈ پوائزننگ سے ہلاک بھائی بہن کی قبرکشائی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ایک ماہ قبل مبینہ طور پرفوڈ پوائزننگ سے ہلاک ہونے والے دو کمسن بھائی بہن کی قبرکشائی کی گئی۔علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر کی نگرانی میں میڈیکل بورڈ نے متوفیان کے پوسٹمارٹم کرکے۔۔۔

 نمونہ جات پنجاب فرانزک لیبارٹری کو بھجوادئیے ۔یہاں پر ایک ماہ قبل تھانہ سٹی کے علاقہ مسلم گنج کے رانا عثمان کے دو بچوں تین سالہ محمد حنین اور چھ ماہ کی عنشرہ مبینہ طور پر زہریلا دُدوھ لینے سے دم توڑ گئے تھے ۔جس کے چند دنوں بعد بچوں کی والدہ پلوشہ نے علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر کو درخواست دائر کردی کہ اُسکے خاوند عثمان نے دوسری شادی کیلئے راستہ ہموار کرنے کی خاطر اپنے گھروالوں کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر پلا کر مارا ہے ۔ گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ جویریہ منیر نے اپنی نگرانی میں قبرکشائی کروائی اور میڈیکل بورڈ نے دونوں بچوں کے پوسٹمارٹم کرکے نمونہ جات پنجاب فرانزک لیبارٹری میں بھیجوادئیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں