مافیا ،پٹواری کی ملی بھگت ،اوورسیز پاکستانی کا پلاٹ خورد برد

مافیا ،پٹواری کی ملی بھگت ،اوورسیز پاکستانی کا پلاٹ خورد برد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)لینڈ مافیا اور پٹواری نے ملی بھگت کرکے سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پا کستانی کا پلاٹ جعل سازی سے خورد برد کر لیا ۔

سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم موضع منجکے پسرور کے رہائشی محمد یعقوب نے اپنے قریبی رشتہ دار محمد الطاف کے نام پر 3 مرلے 42 مربع فٹ کاپلاٹ خریدا ،اس اراضی پرپٹواری اور لینڈ مافیا امان اللہ باجوہ نے ملکرپلاٹنگ کی تھی لیکن حکومت کی طرف سے قانونی پیچیدگی کی وجہ سے امان اللہ نے پلاٹ خرید نے والوں کو رقم واپس کر دی ،ہم نے بھی رقم کی واپسی کیلئے امان اللہ سے رابطہ کیا تو علم ہوا کہ رجسٹری اور انتقال کی رقم وصول کرنے کے با وجود حلقہ پٹواری حاجی یوسف نے پلاٹ ہمارے نام منتقل ہی نہیں کیا اور بوگس رجسٹری بنا کر دیدی ،بڈیانہ کا رہائشی پٹواری حاجی یوسف جو اس وقت ظفر وال میں نائب تحصیلدار ہے ،اسے فراڈ کے بارے میں آ گاہ کیا تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،لینڈ مافیا امان اللہ نے میرا پلاٹ اپنے نا م منتقل کرا رکھا ہے رجسٹرا ر سٹی سیالکوٹ کا عملہ بھی ملزموں کے ساتھ ملا ہوا ہے جس نے میر ی غیر موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے پلاٹ محمد الطاف کے نام منتقل کرنے کے بجائے امان اللہ کے نام ہی درج رہنے دیا۔محمدیعقوب نے مکہ مکرمہ سے پاکستانی حکام کے نام پر اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ پر کارروائی کیلئے درخواست بھیجی جوکہ اوورسیز فاؤنڈیشن لاہور کو موصول ہوچکی ہے۔متعلقہ حکام سے در خواست ہے کہ دھوکہ دہی میں ملوث لینڈ مافیا امان اللہ باجوہ ، حاجی یو سف اور دیگر عملہ کیخلا ف قانونی کا رروا ئی کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں