دالیں ، گوشت من مانے ریٹ پر فروخت : دکانداروں کا سرکاری ریٹ لسٹ ماننے سے انکار

دالیں ، گوشت من مانے ریٹ پر فروخت : دکانداروں کا سرکاری ریٹ لسٹ ماننے سے انکار

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اشیاء خورونوش کی ریٹ لسٹ دکانداروں نے ہوا میں اڑا دی ، دکاندار من مانے نر خوں پر اشیاء خورونوش فروخت کر رہے ہیں۔

 سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دال چنا کا ریٹ 290روپے فی کلومقرر ہے لیکن مارکیٹ میں دال چنا 340روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔کالے چنے 280روپے لیکن وہ بھی دکاندار 330روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔سفید چنے کا ریٹ 270 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 310میں فروخت ہو رہے ہیں۔دال ماش کا ریٹ 600روپے مقرر ہے لیکن دکاندار 640روپے میں فروخت کر رہے ہیں ۔دودھ کا ریٹ 170روپے فی لیٹر لکھا ہوا ہے لیکن دکاندار200روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔دہی کا ریٹ 180روپے فی کلو گرام ہے لیکن دکاندار 230روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔مٹن کا ریٹ 1600روپے مقرر ہے لیکن قصاب 2200روپے فی کلو،جبکہ بیف 800روپے کی بجائے 1500 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ۔کوئی بھی چیز ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے حساب سے فروخت نہیں ہو رہی۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو دکاندار وں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف اب مقدمات بھی درج کئے جائیں گے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری ریٹ لسٹ پر جو قیمت لکھی ہوئی ہے اس حساب سے تو کوئی چیز بھی نہیں ملتی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں