راہوالی :کارسواروں کی خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی

راہوالی :کارسواروں کی خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی

راہوالی (نامہ نگار)تین کارسواروں کیخلاف بیوہ خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج۔۔۔

 زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون رفعت بی بی بیوہ محمد شہباز جٹ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے شام کے وقت بہن کے گھر معافی والا گئی واپسی پر رات معافی والا چوک سڑک پر چاند گاڑی کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران کالے رنگ کی گاڑی جس میں بلال چیمہ، گلزار چیمہ ساکنائے ٹھٹھہ داد اور شاہد گورائیہ نامی شخص سوار تھے ملزمان جو انہی ناموں سے ایک دوسرے کو پکار رہے تھے نے مجھے دیکھ کر ورغلا پھسلا کر گاڑی میں سوار کرکے گاڑی بھگا دی اور ٹھٹھہ داد میں ملزم گلزار چیمہ کے ڈیرے پر لے آئے جہاں ملزمان نے زبردستی باری باری اس سے اجتماعی زیادتی کی دوبارہ گاڑی میں بٹھا کر نندی پور نہر کے قریب اتارتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو جان سے مار دینگے ، پریشانی کے عالم میں خاتون گھر چلی گئی صبح ہوتے ہی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا واقع رکھ ککراں والی کے اپنے عزیز کرامت علی کو بتایا جس نے اسے ساتھ لے کر تھانہ کینٹ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں