سیالکوٹ:دیوار جھونپڑی پر گر گئی ،2 خواتین اور 4 بچے زخمی

سیالکوٹ:دیوار جھونپڑی پر گر  گئی ،2 خواتین اور 4 بچے زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)بارش کے باعث پلاٹ کی دیوار جھونپڑی پر گر گئی،2خواتین اور4بچے زخمی ہو گئے ۔

سیالکوٹ وزیر آباد روڈ چائنہ چوک میں بارش کے باعث پلاٹ کی دیوار خانہ بدوشوں کی جھونپڑی پر آن گری جسکے نتیجہ میں42سالہ پروین، 40 سالہ شگفتہ،6سالہ مزین، 5سالہ سحر، 3سالہ منیسا، 4سالہ مدد علی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں