راہوالی :بارش سے گلی ،محلے ، سروس روڈ اور بازار ندی نالوں میں تبدیل

راہوالی :بارش سے گلی ،محلے ، سروس  روڈ اور بازار ندی نالوں میں تبدیل

راہوالی (نامہ نگار)تیسرے روز کی شدید بارش کے پانی نے راہوالی اور گردونواح میں گلی محلوں سروس روڈ اور بازاروں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا۔۔۔

 نشیبی علاقہ زیر آب، آبادی کو جانے والی گلیوں کے راستے منقطع رہے ،گیپکو کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اکثر محلوں میں لگے ہوئے بوسیدہ تاروں اور متعدد ٹرانسفارمر جلنے سے 10 سے 12گھنٹے تک عوام بجلی سے محروم رہے ، کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی پوش علاقوں کی گلیوں بازاروں سے جمع شدہ پانی نکالتا رہا جبکہ راہوالی و دیگر سول علاقوں کے مکین سارا دن بارشی پانی سے گزرنے پر مجبور رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں