منڈی بہائوالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران کا سپیشل ایجو کیشن سنٹر کا دورہ
منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر منڈی بہائوالدین کا اچانک دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سنٹر میں صفائی ستھرائی، بلڈنگ،کلاس رومز، فرنیچراور گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا ویژن ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم طلبا کو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی سمیت ادارے کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔