کمشنر کا نیو بوائز کالج بلاک کے تعمیراتی کام کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے دورہ کے دوران نیو بوائز کالج بلاک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
پرنسپل ساجد جمال خا ن اور محکمہ بلڈنگز کے حکام بھی ہمراہ تھے ۔ پرنسپل نے کمشنر کو بتایا کہ نیو بوائز کالج بلاک 8 کمروں پر مشتمل ہوگا اور شاندارتعلیمی منصوبہ پر 7 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔