قلعہ دیدار سنگھ میں یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی

قلعہ دیدار سنگھ میں یوریا کھاد  بلیک میں فروخت ہونے لگی

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)قلعہ دیدار سنگھ اور گرد و نواح میں یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہونے لگی،انتظامیہ بے بس ۔

 تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈیلرز یوریا کھاد بلیک میں فروخت کرر ہے ہیں، مقامی افسر ڈیلرز سے مبینہ ملی بھگت کرکے خاموش تماشائی کا کردا ر ادا کر رہے ہیں اور کھاد ڈیلر کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے اپنی انکھیں بند کر لیں، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرزور مطالبہ ہے کہ ایسے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں