نیکر پہننے کیخلاف درخواست، صدر ، سیکرٹری بار عدالتی معاون مقرر

نیکر پہننے کیخلاف درخواست، صدر ، سیکرٹری بار عدالتی معاون مقرر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )نوجوان اور بوڑھے افراد پر شارٹ نیکر پہن کر پبلک مقامات میں گھومنے پر پابندی لگانے کی درخواست ، سیشن جج نے صدر اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔

 نوجوان اور بوڑھے افراد پر شارٹ نیکر پہن کر مارکیٹوں عدالتوں اور دیگر پبلک مقامات میں جانے پر پابندی لگانے کا حکم دینے کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کی عدالت میں ہوئی درخواست دہندہ وکیل کے ابتدائی دلائل کی سماعت کے بعد فاضل جج نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر عامر منیر باگڑی اور جنرل سیکرٹری رانا علی آفتاب خان کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی ۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوجوان اور بوڑھے نیکر اور شارٹس پہن کر پارکوں ، عدالتوں،تعلیمی اداروں اور مارکیٹس میں سر عام گھومتے ہیں جس کی وجہ سے فحاشی عریانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو پابندی لگانے کے لئے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں