رائس مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،دھان کی صورتحال تسلی بخش

 رائس مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس،دھان کی صورتحال تسلی بخش

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رائس مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زر اعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر ۔۔۔

 مختلف محکموں کے سربراہان کے نمائندگان فرٹیلائز، سیڈ اور پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور زمینداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ نے شرکاء کو دھان کی منتقلی کے متعلق بتایا کہ اب تک 331954 ایکٹر رقبہ پر دھان منتقل کی جا چکی ہے ،دھان کی موجوہ صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے ،گاؤں کی سطح پر فارمرز ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں جن میں پیداوار بڑھانے کے لیے پید واری ٹیکنالوجی کے علاوہ زمینداروں کو زہروں سے پاک کرنے کے متعلق بھی بتایا جارہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ زمینداروں کو سہولیات دینے کے لیے تجاویز دی جائیں تاکہ پراجیکٹ بنائے جاسکیں۔ مزید یہ کہ زہروں سے پاک دھان پیدا کرنے کے لیے زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں