بیوی کے قاتل کو عمر قید دو لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم

بیوی کے قاتل کو عمر قید دو لاکھ معاوضہ ادا کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) کردار پر شک کی وجہ سے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سیشن جج نے عمر قید دو لاکھ معاوضہ کا حکم دیدیا ۔

 عدالتی حکم پر پولیس نے مجرم عباس کو سزا بھگتنے کے لئے جیل بھجوا دیا ۔ تفصیل کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائج نے تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عباس کو 25 سال قید 2 لاکھ معاوضہ مقتولہ کے شرعی وارثان کو ادا کرنے کا حکم سنایا ۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں 4 جون 2023 کو مقتولہ کے بھائی حافظ ذیشان کی مدعیت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق عباس نے اپنی بیوی فرزانہ کا گلہ دبا کر اسے قتل کیا تھا ۔ عباس کو بیوی کے کردار پر شک تھا جس وجہ سے دونوں میں جھگڑا رہتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں