گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بحال ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کااعلان

گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بحال ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کااعلان

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین کی خصوصی کاوشوں سے گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بحال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرگجرات صفدرحسین ورک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔۔۔

 جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرارجوڑا چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں راجہ محمد سکندر، ایم پی اے تاشفین صفدر ، حاجی ظفررحمانی، تیموررفیق، شہزاد سرور، عکاظ ضیا متہ سوک کلاں شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں شافع حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پروزیراعلیٰ مریم نواز نے گجرات سمیت پنجاب کے آٹھ دیگرشہروں کی بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوبحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ، گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بحالی کے بعد ڈپٹی کمشنرصفدرحسین ورک نے چیئرمین وممبران کے گزشتہ روزنوٹیفکیشن جاری کردئیے ، اس سلسلہ میں صوبائی وزیر شافع حسین کی ہدایات پر 15اگست تک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فنکشنل ہوجائے گی اورنومنتخب عہدیداران وممبران کوان کی ذمہ داریاں تفویض کرتے ہوئے گجرات شہرمیں صفائی وستھرائی کے حوالے سے بھی اقدامات شروع کیے جائیں گے ، کمپنی کیلئے شافع حسین نے ابتدائی طورپرکروڑوں روپے کے فنڈز بھی منظورکر ائے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں