پسرور: 105تجاوزات مسمار ،64غیر قانونی بلڈنگزسر بمہر

پسرور: 105تجاوزات مسمار ،64غیر قانونی بلڈنگزسر بمہر

پسرور( تحصیل رپورٹر)چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ فدا افتخار میر کا چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 105 تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔۔۔

جبکہ 64 غیر قانونی اور نقشہ کے بغیر تعمیر کی گئی بلڈنگز کو سر بمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی زیر نگرانی بلڈنگ/ انفورسمنٹ انسپکٹرز اور ریگولیشن کے عملہ نے تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ میں 6 تجاوزات کو گرا دیا، 2 شاہراہ عام کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر کھول دیا، 25 دکانوں کے بڑھے ہوئے تھڑوں اور چھپڑوں کو گرایا جبکہ 20 عمارتیں جو بغیر نقشہ کی منظوری تعمیر کی گئی تھیں سیل کردیا۔ اسی طرح عدالت گڑھا، اگوکی روڈ اور جلیاوالی میں آپریشن کے دوران 85 تجاوزات مسمار کردیا اور 44 غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 کلومیٹر روڈ سے تجاوزات کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔ تعمیراتی سامان روڈ پر لوڈ اور ان لوڈ کرنے والے ریت، بجری اور سریا فروشوں کو 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور آئندہ روڈ استعمال کرنے سے باز رہنے کی وارننگ جاری کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں