کامونکے :ڈکیتی کی 7 وارداتیں ،ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

کامونکے :ڈکیتی کی 7 وارداتیں ،ڈاکو لاکھوں لوٹ کر فرار

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی سات مختلف وارداتوں میں گیارہ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات محلہ صوفیاں والا قبرستان کے اشرف سے دو ڈاکو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک نوے ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔

جی ٹی روڈ کچہری کے قریب دو ڈاکو نواحی گاؤں تمبولی کے عثمان اور اُسکے دوست سے مجموعی طور پر اسی ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔گھنیاں کے نزدیک دو ڈاکو صدیق کالونی کے شان سے اکیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔رکھ کیرانوالی کے گلفام سے تین ڈاکو فیض آباد کے قریب موٹر سائیکل،پینتیس ہزارروپے اور تین موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے نزدیک دو ڈاکو موضع تھپنالہ کے غلام عباس سے موٹر سائیکل،پانچ ڈالر،ساٹھ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔گلگٹی کے اعجازاُسکے بھتیجے رضوان اور عمر سے دو ڈاکو پینتیس ہزارروپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ رسولنگر کے اکمل اور اُسکے دوست جلیل سے دو ڈاکو پانچ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں