لالہ موسیٰ:گھنٹوں بجلی کی بندش ،صارفین کا احتجاج

لالہ موسیٰ:گھنٹوں بجلی کی بندش ،صارفین کا احتجاج

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )ایس ڈی او گیپکو اور عملہ کے خلاف چکر محلہ کے نوجوانوں نے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

تفصیل کے مطابق پچھلے 15 گھنٹے سے چکر محلہ سمیت پورے علاقہ کی بجلی بند اور آئے روز ٹرانسفارمر کی خرابی اور ہر روز پاک پور فیڈر سے حاجی اصغر ٹاؤن، گنجہ موڑ، محلہ خواجگان، محلہ رحمت پورہ، سندھاریہ، اسلام پورہ، بدھوکالس، چکرمحلہ ریلوے کالونی سمیت دیگر علاقہ کی بجلی بند کرکے علاقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ فیڈر میں فالٹ بتایا جاتا ہے جو کہ پچھلے ایک سال سے دور نہ ہو سکا۔ نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ،ڈائریکٹر گیپکو چودھری ضیا محی الدین، ایم این اے نصیر عباس سدھو ،ایم پی اے سید مدد علی شاہ اور گیپکوکے اعلیٰ افسر وں سے اس معاملے پر فوری نوٹس کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پورے شہر کی عوامی طاقت کے ساتھ جی ٹی روڈ پر ایس ڈی او لالہ موسیٰ کی معطلی تک احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں