جی ٹی روڈ،بازاروں میں تجاوزات،ٹریفک روانی متاثر

جی ٹی روڈ،بازاروں میں تجاوزات،ٹریفک روانی متاثر

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت بازاروں ،مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو نے لگی جبکہ بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔۔۔

 رہی سہی کسر جی ٹی روڈپرغیر قانونی پارکنگ اور رکشوں کے اڈوں نے نکال دی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن سست روی کا شکار ہے ،ایک ماہ قبل تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب دوبارہ بازراوں ،مارکیٹوں اورجی ٹی روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے ۔دکانداروں نے دس دس فٹ باہر سٹالز لگائے ہوئے ہیں جگہ جگہ ریڑھیاں وخوانچہ فروشوں کے اڈاے قائم ہونے سے شہریوں کیلئے پیدل گزرنا محال ہے ۔جی ٹی روڈ پر پنڈی بائی پاس تا نگار موڑ مالیاتی اداروں کے باہر بیسیوں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز قائم ہیں۔ تاجروں کا کہناہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ و رکشہ سٹینڈوں سے جی ٹی روڈ پر کاروبار تباہ ہو کررہ گیا ، کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن ہو رہا ہے ،سڑکیں کشادہ ہو گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں