جی پی او میں بل جمع کرانے کیلئے صرف ایک کاؤنٹر،شہری گرمی سے بے حال

جی پی او میں بل جمع کرانے کیلئے  صرف ایک کاؤنٹر،شہری گرمی سے بے حال

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جنرل پوسٹ آفس میں بل جمع کروانے کے لیے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا،ایک کاؤ نٹر ہونے کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں گھنٹوں لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہو کر بل جمع کروانے پر مجبور ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں کی اقساط کروانے والے شہریوں کے بل صرف ڈاکخانہ میں جمع ہوتے ہیں گزشتہ روز بل جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی،بل صرف جنرل پوسٹ آفس میں ہی جمع ہو سکا،جنرل پوسٹ آفس میں بھی بل جمع کروانے کا صرف ایک کاؤنٹر بنایا گیا تھا شدید گرمی اور حبس میں شہری بل جمع کروانے کے لیے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہے ۔جنرل پوسٹ آفس کے باہر سایہ کا بھی بندوبست نہیں تھا ۔اکثر بل جمع کرتے کرتے عملہ بھی غائب ہو جاتا جس کی وجہ سے بل جمع کروانے کے لیے آنے والے شہری خوار ہوتے رہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل کی اقساط کے بعد بل بینکوں میں بھی جمع ہونے چاہیں ۔جنرل پوسٹ آفس میں کاؤنٹر کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ شہریوں کو بل جمع کرواتے ہوئے مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں