قلعہ دیدار سنگھ غلہ منڈی میں مونجی کی پہلی فصل پہنچ گئی

قلعہ دیدار سنگھ غلہ منڈی میں  مونجی کی پہلی فصل پہنچ گئی

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)غلہ منڈی میں مونجی کی پہلی فصل پہنچ گئی’ 2700 روپے فی من میں مقامی آڑھتی نے خرید لی’تفصیل کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ پرانی غلہ منڈی میں مونجی کی پہلی فصل سپر فین آگئی۔۔۔

سپر فین کی بولی 2400 روپے سے شروع ہوئی جو 2700 روپے فی من میں فروخت ہوئی شتکاروں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ تک دن رات محنت کرنے کے ساتھ ادویات اور کھادوں کے اخراجات ہوتے ہیں لیکن مارکیٹ میں چاول کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں تقریباََ ایک ہزار روپے فی من کا فرق آ چکا ہے جبکہ آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ مونجی خریدنے کے بعد سکھائی اور چھڑائی کرکے چاول تیار کرنے میں کافی اخراجات ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں