سیالکوٹ:اسلحہ،شراب ، منشیات برآمد ،14افراد گرفتار

سیالکوٹ:اسلحہ،شراب ، منشیات برآمد ،14افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناجائز اسلحہ،45بوتل شراب اور پونے پانچ کلو منشیات برآمد کرکے 14افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص سرفراز ریاض سے 540گرام چرس، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے علی حمزہ سے پستول اور تین گولیاں، رضوان شوکت سے 20بوتل شراب، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے بلال سے 560گرام چرس اور مدثر سے 600گرام چرس، تھانہ پھوکلیان کے علاقہ کھوجے چک سے شمشیر سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ اگوکی کے علاقہ رحیم پور سٹاپ زاکر سلمان سے 15بوتل شراب، تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ سے فیضان اسلم سے ایک کلو680گرام چرس، تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی سے ثاقب سے پستول اور گولیاں، ،مقصود سے پستول اور تین گولیاں، زوہیب سرور سے پستول اور گولیاں، الطاف سے پستول اور دو گولیاں ، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے عمر فاروق سے 10بوتل شراب، اور عثمان سے ایک کلو360گرام چرس برآمد کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں