حافظ آباد:بارش سے گلی محلوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی

حافظ آباد:بارش سے گلی محلوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی

حافظ آباد(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی سے حافظ آباد جوہڑستان بن گیا۔

مون سون بارشوں سے پہلے ہی گزشتہ روز کی نصف گھنٹے کی بارش نے شہرکے گلی محلوں میں کئی کئی فٹ گندا پانی کھڑا کردیاجس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال بنا رہا۔بالخصوص علی پورروڈ جہاں پر گرلز ڈگری کالج اور کئی دیگر تعلیمی ادارے اور اکیڈمیاں موجود ہیں وہاں پر اور ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ سے ملحقہ شاہراہ دن بھر کسی جھیل کا منظر پیش کرتی رہی۔شہریوں نے شہر بھر میں نکاسی آب کے نالوں کی عدم صفائی اور بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر روز بروز جس طرح جوہڑستان میں تبدیل ہورہاہے اسکی وجہ سے نہ صرف بیماریاں پھوٹ رہی ہیں بلکہ شہریوں کی زندگی کو عذاب بنادیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں