بے جا نوٹسز سے بے چینی بڑھ رہی ہے:فلور ملز مالکان

بے جا نوٹسز سے بے چینی بڑھ رہی ہے:فلور ملز مالکان

گجرات(سٹی رپورٹر )محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے مختلف اضلاع میں گندم اور آٹے کے غیر یکساں نرخوں کا نفاذ ،مختلف شہروں میں گندم کی پسائی کے مختلف اخراجات۔۔۔

فلور ملز پر محکمہ خوارک کی جانب سے پیکنگ اور تھیلا پرنٹنگ کی ناقابلِ عمل پابندیاں عائد ،فلور ملز کو بے جا نوٹسز کا اجراء انڈسٹری میں شدید بے چینی مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے آئندہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب، موجودہ صورت حال میں فلور ملنگ انڈسٹری کیلئے کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں گندم اور آٹے کے غیر یکساں نرخوں اور گرائنڈنگ چاجز کا نفاذ کیا گیا ہے ، جس میں مختلف اضلاع میں گندم پسائی کے نرخوں میں واضع تضاد پایا جاتا ہے ۔ جبکہ گندم پسائی کے اخراجات جن میں بجلی کی قیمت،پیکنگ کے نرخ، پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں، لیبر چارجز اورٹرانسپورٹیشن چارجز تما م اضلاع میں یکساں ہیں، ہم اس ا مر کی نشاندہی متعدد بار تحریری طوپرر اور وزیرِخوراک پنجاب سے ملاقات کے دوران کر چکے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب نے یہ تضاد دور کرنے کی یقین دہانی کروائی لیکن حالات جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے فلور ملز کیلئے آٹا پیکنگ کے نئے قواعد کا نفاذ کیا گیا ہے ۔فلور ملز کو بے جا نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں جس سے فلور ملز مالکان میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں