راہوالی:ملازمہ سے نوسر باز 74ہزار روپے ہتھیا کر فرار

راہوالی:ملازمہ سے نوسر باز  74ہزار روپے ہتھیا کر فرار

راہوالی(نمائندہ دنیا ) ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کی ملازمہ سے نوسر باز 74ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہو گئے۔۔۔

رڈیالہ وڑائچ کے عثمان کی بیوی تخمینہ عثمان ڈی ایچ اے گوجرانوالہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر بسواری رکشہ گھر واپس جارہی تھی کہ رکشہ میں پہلے سے سوار ایک عور ت بچے سمیت اور ایک آدمی سوار تھا کہ عورت نے بچے کو الٹی کروانے کے بہانے جونہی الٹا کیا تو اس دوران تخمینہ خاتون کے پرس سے رقم مبلغ 74ہزار روپے نکال لیے بعد ازاں اسے لوہیانوالہ نہر کے قریب اتار کر رفوچکر ہو گئے کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں