غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

 غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔۔۔

 گرفتار ملزمان میں عمران قریشی، محمد عمر بٹ اور شیخ ساجد شامل ہیں،ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے ،ملزمان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 290 یورو، 180 یو اے ای درہم، 200 سعودی ریال اور 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات اور موبائل فونز بھی برآمد، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں