رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل عملہ غیر حاضر ، مریض خوار

رورل ہیلتھ سنٹرز میں ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل عملہ غیر حاضر ، مریض خوار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) حکومتی ہدایت کے برعکس بائیومیٹرک سسٹم کے باوجود گوجرانوالہ کے متعدددیہاتی ہسپتالوں رورل ہیلتھ سنٹروں میں ڈاکٹراور پیرا میڈیکل عملہ کی حاضری یقینی نہ بنائی جاسکی۔۔۔

 بالخصوص ایمرجنسی شعبہ میں مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہونے لگا ،صفائی وستھرائی کا مناسب انتظام بھی موجود نہیں، دیہاتی مریض رورل ہیلتھ سنٹر اور مراکز صحت میں طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث اتائیوں کا رخ کرنے لگے ، پنجاب حکومت کی جانب سے خطیر فنڈز خرچ کرنے کے باوجود دیہاتی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا، ایک ماہ کے دوران542 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف غیر حاضر رہے جس پر محکمہ صحت نے صرف نوٹسز جاری کئے ، دیہاتی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملہ کی غیر حاضری اور غیر مناسب رویہ کے باعث مریض ذلیل وخوار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں، محکمہ صحت کے افسروں کی غفلت کے باعث انتظامی امور بہتر نہ بنائے جاسکے جس سے مریض مایوس ہوکر اتائیوں کا رخ کرنے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں